1948کے بعد پہلی بارپاکستان میں کیاہونے والاہے ؟حیرت انگیزانکشاف

4  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چاندکوہرانسان پسند کرتاہے اورخاص کراس چاندکوکوبہت عرصے بعد نئی شکل میں نظرآئے ۔آ پ بھی اگر ایسے چاند کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو گزشتہ 70 سال کے دوران پہلی بار طلوع ہونے والا ہے توتیاری کرلیجئے کیونکہ 14نومبر کو یہ حیرت انگیز مظہر فطرت رونما ہونے والا ہے۔ ویب سائٹ سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق 14نومبر کو نظر آنے والا چاند 1948ءکے بعد نظر آنے والا سب سے بڑا چاند، یعنی سپر مون، ہوگا کیونکہ اس روز چاند کا زمین سے فاصلہ گزشتہ 70 سال کے دوران کم ترین ہوگا۔ یہ چاند معمول سے 14فیصد بڑا ہوگا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا اور اگلے 12 سال تک دوبارہ ایسا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اگرچہ 21ویں صدی میں دوبارہ بھی سپر مون دیکھنے کو ملیں گے لیکن نومبر 14کو نظر آنے والے چاند جتنا بڑا اور روشن چاند پوری صدی میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کا سپر مون واضح ترین انداز میں دیکھنے کے لئے کوشش کریں کہ آپ کسی تاریک جگہ پر ہوں، جہاں مصنوعی روشنیاں زیادہ نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ چاند 14 نومبر کی رات پچھلے پہر اپنے عروج پر ہو گا۔آپ کویہ چانددیکھ کرخوب مزہ بھی آئے گااوریہ سپرمون آپ کواپنی زندگی بھریادرہے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…