ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی ) ترکی میں سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور واٹس ایپ تک رسائی پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ترکی میں سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور واٹس ایپ تک رسائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ اقدام حال ہی کردوں کے حامی 11 قانون سازوں کی گرفتاری کے بعد اٹھایا گیا۔مانیٹرنگ گروپ کے مطابق ان ویب سائٹس کو اس طرح سے روکا گیا کہ ناقابل استعمال حد تک ان تک رسائی ناممکن ہوگئی۔قانون سازوں کی گرفتاریوں کے بعد سے صارفین کو فیس بک استعمال کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔یاد رہے کہ رواں برس 15 اگست کو ترک صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں جاری کریک ڈان کے دوران فوج، سول سروس، پولیس اور عدلیہ میں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو معطل یا فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد کو بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ یکم اکتوبر کو ترک حکومت نے 20 ٹیلی وژن اور ریڈیو چینلز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے جن میں بچوں کے پروگرام نشر کرنے والا ایک چینل بھی شامل تھا، ان چینلز پر دہشت گردی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔دوسری جانب بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی بغاوت کے پیچھے کار فرما عناصر اور کرد شدت پسندوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مزید وقت درکار ہے۔
ترک صدر طیب اردگان کا موقف ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوجی بغاوت کے حامیوں کے خلاف کارروائی میں آسانی ہورہی ہے۔ترکی کی جانب سے اس کریک ڈان پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ اردگان ناکام بغاوت کو مشتبہ کرد عسکریت پسندوں کے ہمدردوں کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…