اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کی139کمپنیوں کے جائزے کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان دنیا بھر میں سستے ترین ممالک میں ایک ہے۔یہ رپورٹ ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مرتب کردہ رپورٹ برائے2016 میں بیان کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ،ٹیلی کام کا یہ تقابلی جائزہ ملک میں اس شعبہ کے استعمال اور قیمتوں کے حوالے سے ہے، اس میں کوالٹی کے میعار کو مدنظر نہیںرکھا گیا ہے۔یاد رہے پاکستان سیاسی ماحول ، مہارت، بنیادی انفراسٹکچر اور ٹیلی کام سیکٹر کا ماحول دوست ملک نہیں ہے، ٹیلی کام سیکٹر میں انفرادی استعمال کے حوالے پاکستان دنیا بھی میں 123پوزیشن پر موجود ہے