واٹس ایپ صارفین کیلئے شاندار خوشخبری ۔۔۔ ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ۔۔ آپ اسے اپنے موبائل میں کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں کون ہوگا جس کے پاس سمارٹ فون ہو اور اسے واٹس ایپ کا علم نہ ہو۔ دنیا ایک انہی چند ایک سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے ہی تو گلوبل ویلیج بنی ہے ۔ واٹس ایپ دور حاضر کا انتہائی مقبول فیچر ہے جسے تقریباً ہر کوئی استعمال کرتا ہے ۔ آپ اس پر اپنے پیاروں کو اپنی من پسند تصاویر بھیجیں، انہیں اپنی آواز بھیجیں یا ان کی آواز سے اپنے کانوںکو محظوظ کریں ۔ اس کے بے پناہ زبردست فیچرزکے لوگ دیوانے ہیں ۔ تو قارئیں اصل خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے ۔ جس کے تحت آپ واٹس ایپ صارف ویڈویو کالز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اگرچہ واٹس ایپ نے ابھی ایسا کو ئی اعلان تو نہیں کیا تاہم یہ نیا فیچر آچکا ہے ۔
اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس فیچر کو اپنے موبائل میں کیسے حاصل کریں ؟ تو اس کلا جواب یہ ہے کہ آفیشل بیٹا ٹیسٹنگ پروگرامگوگل پلے میں موجود ہے اور کوئی بھی اس پر سائن اپ ہونے کے لیے “Become a Tester” بٹن پر کلک کرسکتا ہے۔اس سے ہٹ کر بھی آپ نیا بیٹا ورژن کسی تھرڈپارٹی سائٹ جیسےAPKMirror سے بھی اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔رواں ماہ کے شروع میں ونڈوز فونز استعمال کرنے والوں کو واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ فیچر نظر آیا تھا۔اب واٹس ایپ نے اس فیچر کو اینڈرائیڈ تک توسیع دے دی ہے اور ایسا نظر آتا ہے کہ بہت جلد یہ عام اینڈرائیڈ صارفین کے زیراستعمال ایپ اور آئی فونز کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔ویڈیو کالنگ وہ فیچر ہے جس کا واٹس ایپ صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کررہے تھے اور اس کے متعارف ہونے پر سب سے بڑا دھچکا مائیکرو سافٹ کی ایپ اسکائپ کو لگے گا جو اس وقت ویڈیو کالنگ کے حوالے سے سرفہرست قرار دی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…