سام سنگ صارفین کیلئے کمپنی نے شاندار خوشخبری سنادی ، یہ چیز بالکل مفت دینے کا اعلان کر دیا

28  اکتوبر‬‮  2016

لاہور( آن لائن )سام سنگ پاکستان نے گلیکسی نوٹ4اور گلیکسی A5 (2016)کی خریداری پر مفت وائرلیس بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز سیٹ LEVEL-U, کی پیشکش کی ہے جو کہ اسٹائل کے ساتھ آواز کی بہترین کوالٹی فراہم کرتی ہے ۔سام سنگ LEVEL-U,وائر لیس ایک وراسٹائل بلیو ٹوتھ ہیڈ سیٹ ہے جو میوزک اور موویز کیلئے آواز کی بہترین کوالٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کال کرنے اور کال وصول کرنے کے عمل کو بھی بہتر بناتی ہے ،اس کا مخصوص’’لیول ایپ‘‘ زیادہ فیچرز کے ساتھ اس کی فنکشنلٹی کو اور زیادہ بااختیار بناتا ہے۔اس کا ڈیزائن انتہائی دیدہ زیب ہے اوراس کا خمدار Neckband اور آرام دہ Ear-tips آواز کی بہترین کوالٹی کی فراہمی میں مدد فراہم کرتے ہیں،اس کے دو مائیک اور 12ملی میٹر ڈائنامک اسپیکرز بہترین بیس اور ساؤنڈ فراہم کرتے ہیں،لیول ایپ کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ ٹو اسپیک فیچر کا بھی استعمال کرسکتے ہیں،سال سنگ لیول ایپ بنیادی معلومات کی وسیع رینج کی حامل ہے جس میں مسڈ کالز،الارم،شیڈول ایونٹس،وائبریشن الرٹ،اور ایک انٹر ایکٹیو آن اسکرین آئیکون شامل ہے،ٹیکسٹ ٹو اسپیک یا لیول ایپ کے استعمال کے ذریعے صارفین با آسانی معلوم کرسکتے ہیں کہ سام سنگ LEVEL U کی بیٹری کس حد تک باقی ہے ۔LEVEL U میں پہلے سے موجود بٹن کی وسیع رینج صارفین کو آواز ایڈجسٹ کرنے،ری وائنڈ،فاسٹ فارورڈ،پاز،پلے،پیئر اور ٹریک کو اسکپ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ،LEVEL Uمیں موجود بلیو ٹوتھ4.1اور apt-X Codec ہائی کوالٹی آڈیو مہیا کرتی ہے اور یہ بلاشبہ آؤٹ ڈور استعمال کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے ،یہ تخلیقاتی LEVEL U سام سنگ ڈیوائس چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس میں بلیو بلیک،کلاسک وائٹ،گولڈ او ر بلیو شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…