دنیاکی خطرناک ترین سڑک پرپاکستانی شہری نے ایساریکارڈبناڈالاکہ نئی تاریخ رقم ہوگئی ،جان کرآپ بھی خوش ہوجائینگے

27  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ گلگت بلتستان کے ایک ڈرائیورنے ایک نیاریکارڈقائم کرکے دنیاکوحیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق
گلگت بلتستان کے ایک شہری نے ایسی سڑک پر 60کلومیٹر ریورس گاڑی چلا کر ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے جس پر کوئی شخص سیدھی گاڑی چلاتے ہوئے بھی سو بار سوچے گا۔ایک پاکستانی اخبار رپورٹ کے مطابق مرزا امان نامی اس شخص نے تپوپڈن سے شمشال تک 60کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے چار گھنٹے میں طے کیا۔ یہ سڑک دنیا کی بلند ترین سڑک ہے اور پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے۔اس پرخطر سڑک کو دنیا کے آٹھ عجوبوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس انتہائی تنگ سڑک کے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف سینکڑوں فٹ نیچے دریائے شمشال ہے۔ دنیا کی بلند ترین سڑک شمشال روڈ کودنیا کی خطرناک ترین سڑک بھی کہا جاتا ہے اور اس پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور انتہائی ماہر ہوتے ہیں مگر وہ پھر بھی انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں۔ لیکن مرزا امان نے اس راستے پر گاڑی ریورس چلاتے ہوئے طے کرکے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔اب مطالبہ سامنے آیاہے کہ مرزاامان کانام گینزبک آف دی ریکارڈمیں شامل کیاجائے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…