اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق درجنوں ویب سائیٹس بڑے سائبرحملوں کی زدمیں ہیں ۔یہ بتایاگیاہے کہ دنیاکی ایک بڑی ڈی این ایس سروس پربھی سائبرحملہ ہواہے جس کی وجہ سے اس کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر،سائونڈکلائوڈ،نیویارک ٹائمز،گٹہب ،سپاٹفائی ،ہیروکو،بوسٹن گلوب ،ریڈایٹ ،فریش بکس ،واکس میڈیاسمیت کئی ویب سائٹس تک رسائی بلاک ہوگئی ہے ۔ڈائن جس کے ساتھ ڈی این ایس سروسزبھی منسلک ہیں اس کی وجہ سے آئی پی یوآرایل کے معاملات باآسانی حل کردیتی ہے جیساکہ اگرہم نے جاوید سی ایچ ڈاٹ کام تک فوری رسائی حاصل کرنی ہوتواس کاڈی این ایس سروس رابطہ کاربنتاہے جس کی مدد سے ہم ڈومین کانام تلاش کرتے ہیں اورواپس اسی آئی پی ایڈریس پرآجاتے ہیں جوکہ صارفین استعمال کررہے ہوتے ہیں ۔اگرڈی این ایس کی تہہ پرحملہ ہوتویوآرایل تک رسائی ناممکن ہوجاتی ہے اورویب سائیٹ تک رسائی بھی ختم ہوجاتی ہے اوریہ تاریخ کاسب سے بڑاسائبرحملہ ہے ۔