بیجنگ(این این آئی) چینی حکومت نے اعلان کیاہے کہ خلائی جہاز شین ڑْو الیون (آج)پیر کے روز خلا میں روانہ ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت نے اعلان کیاکہ خلائی جہاز شین ژْو الیون پیر کے روز خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ دو خلا بازوں کو لے کر یہ جہاز گانسْو صوبے میں واقع اسپیس سینٹر سے اپنی برواز شروع کرے گا۔ دونوں خلاباز پہلے سے خلا میں موجود تیان گونگ ٹْو لیبارٹری کے ساتھ منسلک ہو کر ایک ماہ قیام کریں گے۔ اِس جہاز کی روانگی کو خلا میں چین کا اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی جانب ایک قدم قرار دیا گیا ہے۔ چین سن 2022 ء سے ایک خلائی مرکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اپنے ملک کو جلد از جلد ایک خلائی قوت بنانے کی کوشش میں ہیں۔