جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’’دنیا خطرے کے دہانے پر ‘‘ 150سے زائد ممالک حرکت میں آگئے ،اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( آن لائن )زمین کے ماحول کے تحفظ کیلئے دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک نے ہائیڈروفلورو کاربن یعنی گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا عالمی ماحولیاتی معاہدہ پیرس کانفرنس میں طے پا یا ہائیڈروجن، فلورین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ وہ گیسز ہیں جو فریزرز، ائیر کنڈیشنرز اور سپریز میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ اور یہ عالمی حدت میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ معاہدے میں شریک ممالک نے مونٹریال پروٹوکول میں ایک مشکل ترمیم پر بھی اتفاق کیا جس کے تحت ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک سے پہلے ہائیڈروجن، فلورین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کو کم کریں گے ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ 2019 سے اس پر عمل درآمد شروع کریں۔لیکن بہت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے جتنی توقعات ہیں اس قدر اس کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے اس معاہدے کو بڑا قدم قرار د یتے ہوئے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف انفرادی سطح پر ممالک کی ضروریات کے بارے میں ہے بلکہ اس سے ہمیں یہ بھی موقع ملا ہے کہ ہم کرہ ارض کی حدت نصف ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کریں۔ائیر کنڈیشنرز میں بھی ایچ ایف سی گیسز استعمال ہوتی ہیں تاہم شرکا کو گرمی سے بچانے کے لیے کانفرنس میں ائیر کنڈیشنرز کا استعمال کیا گیا چین، لاطینی امریکہ اور جزیرہ نما ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سنہ 2024 تک ایچ ایف سی گیسوں کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیں۔دیگر ترقی پذیر ممالک جن میں انڈیا، پاکستان، ایران، عراق اور خلیجی ممالک شامل ہیں کو سنہ 2028 تک ان گیسوں کا استعمال ترک کرنے کے لیے مہلت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چین ایچ ایف سی گیسوں کو استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔گذشتہ برس دسمبر میں پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں تقریباً دو ہفتے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد ماحولیات کا حتمی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…