جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ نوٹ سیون فون بند کرنے کے بعد ایک اور بڑی پابندلگ گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ برائے ٹرانسپورٹیشن نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری کے آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد اس فون کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ امریکہ آنے اور امریکہ سے جانے والے تمام مسافر ہفتہ کی شام سے سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔امریکہ کے فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس سے قبل گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو مسافروں کے سامان کے ساتھ پیک کرنے کی مخالفت کی تھی۔خیال رہے کہ سام سنگ نے گذشتہ ہفتے اپنے جدید ترین سماٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔امریکہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اینتھونی فاکس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پروازوں میں گیلیسکی نوٹ سیون پر پابندی عائد کرنے سے کچھ مسافروں کو پریشانی ہو گی تاہم جہاز پر موجود تمام مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اضافی قدم اس لیے اٹھا رہے ہیں کیونکہ پرواز میں آگ لگنے کا ایک بھی واقعہ مسافروں کو زخمی کرنے کے علاوہ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔یاد رہے کہ سام سنگ نے ستمبر میں تقریبا 25 لاکھ گیلیسکی نوٹ سیون فونز چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانے کی شکایات سامنے آنے کے بعد واپس منگوا لیے تھے۔سام سنگ نے اپنے صارفین کو متبادل فون فراہم کیے تھے جو محفوظ قرار دیے گئے تھے تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرن کا اعلان کیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…