جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شائقین کو معروف موبائل فون خریدنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ بھاری جرمانے کے ساتھ 2سال قید کا خدشہ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون سیون کو دنیا کے 25 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد سے دوکانوں کے باہر قطاروں کا سلسلہ گذشتہ ہفتے بھی دیکھا گیا ہے۔ تاہم سنگاپور سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے مبینہ طور پر پیسے بچانے اور قطاروں سے آگے نکلنے کا نیا طریقہ تلاش کیا۔ ان دونوں افراد نے ایک پرواز کے ٹکٹ خریدے تاکہ چینگی ایئر پورٹ پر وہ آئی فون سیون حاصل کر سکیں۔ بعد میں 16 ستمبر کو ان دونوں افراد کو ائیر پورٹ کے قوانین کی خلاف کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’ان افراد کا سنگاپور سے باہر جانے کا کوئی ارداہ نہیں تھا اس لیے انھیں ایئر پورٹ سے روانگی کے ہال میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘ ان دونوں افراد کے خلاف محفوظ مقامات اور محفوظ علاقوں کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان افراد پر ایک ہزار سنگاپور ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر ان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں دو سال تک کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ پولیس نے دیگر افراد کو بھی ان کے بورڈنگ پاسز کا خریداری کے لیے غلط استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔ خیال رہے کہ سنگاپور میں ایپل کا کوئی آفیشل سٹور نہیں ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو موبائل فونز ی تو آن لائن خریدنے پڑتے ہیں یا پھر عام دوکانداروں سے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…