فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر شہریوں کی قیمتی تجاویز، آراء اور شکایات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وسائل کو بروئے کار لانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے باعث اب شہری کسی بھی ٹریفک مسئلہ کی صورت میں انٹرنیٹ کے ذریعے اظہار خیال کرسکتے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی آئی ٹی برانچ نے ویب سائیٹ اور ای میل کے ذریعے شہریوں کے فیڈبیک کے حصو ل کا آغاز کردیا ہے لہٰذا اب شہری گھر بیٹھے سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹ www.ctpfsd.gop.pk پر اپنی آراء کا اظہار کر سکتے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ اگر کوئی شہری بذریعہ ای میل شکا یات یا تجویز دینا چاہے تو ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کر سکتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ سٹی ٹریفک پولیس کے فیس بک ایڈریس www.facebook.com/ctpfaisalabad پر بھی سٹی ٹریفک پولیس سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔