cواشنگٹن (این این آئی)آئی فون تیار کرنے والا امریکی ادارہ اپیل چین میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فیسلٹی قائم کرے گا۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایپل کے آئی فون صارفین کو متعدد سٹورز پر ایپل پے اور یونین پے جیسی سہولیات دستیاب ہیں اس کے باوجود چین میں آئی فون کی فروخت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے گزشتہ دورہ چین کے دوران چین میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ایپل کے ترجمان کے مطابق چین میں ادارے کا نیا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر رواں سال کے آخر تک کام شروع کردے گا۔