بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے دنیا کا سب سے بڑاطیارہ تیار کرلیا ،پانی میں لینڈنگ کی صلاحیت کا حامل دنیا کا سب سے بڑے طیارہ رواں سال کے آخر میں اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔ چینی سرکاری رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ جنگلاتی آگ بجھانے کے علاوہ سمندری مشنز میں کارآمد ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ 37 میٹر طویل اس ہوائی جہاز کے پروں کی لمبائی 39 میٹر ہے۔ یہ طیارہ قریب بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے جتنا بڑا ہے۔ اس جہاز کی تیاری جنوبی چینی علاقے زوہائی میں طیارہ ساز صنعت کا کارنامہ ہے۔