اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )واٹس ایپ مشہور سوشل میڈیا سروس ہے جسے کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں ،لیکن چند ایسے فیچرز بھی ہیں جس سے آپ بے خبر ہیں اورجن کا جاننا واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے ضروری ہے، آنے والی ہر تصویر اپنے فون میں محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایپلی کیشن ایپ ہر تصویر کو خودکار طور پر فون میں محفوظ کردیتا ہے۔اگر یہ خودکار انداز بند کرنا مقصود ہے تو سیٹنگز میں جائیں وہاں چیٹ کھولیں اور ان کمنگ میڈیا کو بند کردیں،اپنے کسی دوست کو صحیح مقام بتانا ہو تو چیٹ پر بائیں جانب دیے گئے ایرو پر کلک کریں اور شیئر لوکیشن کا بٹن دبائیں ،اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آ پ کا بھیجا ہوا پیغام کب پڑھا گیا تو اپنی اسکرین کو انگلی سے دائیں جانب کی سمت کیجیے پیغام پڑھنے کا صحیح وقت معلوم ہو جائے گا