لاس اینجلس (این این آئی) مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا نیا حصہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی ، انفینیٹ وار فیئر‘ کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ امریکی گیمز ڈویلپرز انفینیٹی وارڈ کی پیش کردہ گیم میں کئی نئے مشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے، بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ ماہر نشانے باز فائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس ون، پلے سٹیشن فوراورمائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے جورواں سال 4نومبرکولانچ کر دیا جائیگا۔
مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا نیا حصہ متعارف کروادیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































