بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے ذیلی ادارے نے چینی الیکٹرک کارساز کمپنی میں 450 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق سام سنگ کا ذیلی ادارہ شنگھائی سیمی کنڈکٹر چین کی الیکٹرانک کارساز کمپنی بی وائے ڈی کے 1.92 فیصد حصص کی خریداری کیلئے 57.4 یوان فی شیئر کے حساب سے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس سرمایہ کاری کے ساتھ وہ اس کمپنی کا نواں بڑا حصہ دار بن جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں