پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خبردار ۔۔۔! اگر کسی نے آئی فون کا اگلا ماڈل خریدا تو اس کے ساتھ۔۔! دوست ملک کی معروف کمپنی نے بڑااعلان کر دیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں امریکی مداخلت کے بعد امریکہ کے خلاف چینی عوام کی نفرت آخری حدوں کو چھونے لگی ہے۔ حال ہی میں جب امریکہ کے اتحادی فلپائن نے عالمی ثالثی عدالت میں چین کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ جیت لیا تو یہ نفرت اور بھی بڑھ گئی۔ چینی عوام ہر ممکن طریقے سے اس نفرت کا اظہار کر رہے ہیں اور صوبے زی جیانگ سے تعلق رکھنے والی کمپنی بینا ٹیکنالوجی کا اعلان بھی اس کی ایک مثال ہے۔
ایک معروف چائنیز ویب سائٹ شنگائسٹ کے مطابق بینا ٹیکنالوجی کے سربراہ نے اپنے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمپنی ایپل کے تیار کردہ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو فوراً اس سے پہلے اسے توڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں، کیونکہ اس کے بدلے انہیں نیا فون خریدنے کیلئے رقم دی جائے گی۔ کمپنی کے جنرل منیجر یانگ ینلانگ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نہ صرف ان کے پاس موجود آئی فون پھینکنے کو کہا گیا ہے بلکہ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ نیا آنیوالا آئی فون 7 کسی نے خریدنے کی کوشش بھی کی تو اسے ملازمت سے نکا ل دیا جائے۔ گا یانگ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ قدم وطن کی محبت میں اٹھا یا ہے۔ کمپنی کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملازمین پر یہ تمام باتیں واضح کی گئی ہیں۔ اس حکم نامے کی تصویر نے چینی سوشل میڈیا میں خوب ہلچل مچا رکھی ہے اور چینی انٹرنیٹ صارفین اسے بہت سراہ رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…