اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مشہور زمانہ اسکائپ نے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت ونڈوز فون 8 یا اینڈرائیڈ کے پرانے ورڑن کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے اب اسکائپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے،مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ اب آئی او ایس 8 (آئی فون)، اینڈرائیڈ 4.03 اور ونڈوز 10 موبائل استعمال کرنے والے ہی اس ویڈیو کالنگ ایپ کی سروس سے مستفید ہوسکیں گے ہم انہیں فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ونڈوز 8.1 فون یا اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو مسائل کا زیادہ سامنا ہوتا ہے لہذا اس کے لیے ہم اسکائپ سپورٹ ختم کررہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں