اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ویسے تو چاند پر بہت سے ملک خلا باز بھیج چکے ہیں لیکن روس نے ایک ایسا اعلان کیا کہ عقل دنگ رہ جا تی ہے ،روسی خلائی ایجنسی ‘روس کاسموس’ نے سال 2030 تک چاند پر مستقل اڈے بنا کر وہاں اپنے 12 خلانوردوں کو دیر تک بسانے کا منصوبہ پیش کیا ہے،۔ اس کے علاوہ چاند تک بھاری سامان بھیجنے کے لیے انگرا اے 5 وی نامی طاقتور ترین راکٹ کی تیاری کا کام بھی جاری ہے۔ منصوبے کے تحت چاند کے قطبین پر بجلی کا سٹیشن بنا کر وہاں رہائشی کالونی کو توانائی فراہم کی جائے گی،6 برس تک وہاں ایک مکمل انسانی کا لونی مو جود ہوگی