اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افرا تفری کے اس دور میں سیکیورٹی کیمرہ کی ضرورت پیش آتی ہے ،ہسپتال ،بازار،دفتروں اور حتیٰ کہ گھروں کے باہر بھی سی سی ٹی وی کیمرے دیکھنے کو ملتے ہیں ،حال ہی میں انجینئرز نے ایسا سوفٹ و یئر ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے موبائل فون اور کمپیو ٹر کو سیکیورٹی کیمرہ بنا سکتے ہیں ،یہ سافٹ ویئر ایک لائیو سکیوریٹی کیمرے کی طرز پر کام کرتا ہے جس کے ذریعے نہ صرف منظر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے بلکہ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے اس کیمرے کا منظر لائیو دیکھا بھی جا سکتا ہے، ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘ (AtHome Camera)نامی یہ ایپلیکیشن پلے سٹور پر مفت دستیاب ہے یہ دو حصوں میں دستیاب ہے۔ اس کا ایک ٹول ’’ایٹ ہوم وڈیو اسٹریمر‘‘ کہلاتا ہے جبکہ دوسرا ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘۔