اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )اسمارٹ فون کا استعمال دنیا بھر میں دیکھنے کو ملتا ہے، ایک طرف اسکے فیچرز عوام کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں لیکن دوسری طرف اسکی بیٹری کا جلد ختم ہونا مسئلہ پیدا کرتا ہے ،لیکن ماہرین نے اسکا حل تلاش کرلیا ہے ،باؤ بیکس کمپنی نے ایسے کپڑے اکٹھے کرنا شروع کردیے جس سے موبا ئل چارج کیے جاسکیں گے ،ان کپڑوں میں وائرلیس چارجنگ پیڈز ہوں گے جو ایک چھوٹی بیٹری بینک سے کنکٹ ہوں گے، جس کی مدد سے فون کو چارج کیا جاسکے گا،حیرت کی بات یہ ہے کہ کپڑوں کے دھلنے سے بھی چارجنگ پیڈز خراب نہیں ہونگے ،ان ملبوسات کی قیمت 70 ڈالرز سے لے کر 170 ڈالرز کے درمیان مقرر کی گئی ہے ،جسکی ترسیل 2017سے شروع ہوجائیگی ۔