جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

واٹس ایپ میں زبردست تبدیلی کردی گئی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹ میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا اکثر افراد کو علم نہیں ہوسکا۔ جی ہاں بیشتر افراد ہوسکتا ہے کہ واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کے منتظر ہو جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد متعارف کرا دی اجائے گا۔ مگر اسی اثناءمیں اس میسنجر نے خاموشی سے ایک نیا فونٹ اپنے صارفین کے لیے پیش کیا ہے۔ اس نئے فونٹ کو FixedSys کا نام دیا گیا ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اگرچہ واٹس ایپ میں چند ماہ پہلے بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو نامی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی تھیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ صارفین کو فونٹ بدلنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیے جملے سے پہلے اور بعد میں تین بار “` یہ ڈالنا ہوگا۔ہوسکتا ہے آپ کے پاس اب تک یہ اب تک اپ ڈیٹ نہ ہوا تو آئندہ چند روز میں یہ سہولت ضرور مل جائے گی۔ بولڈ، اٹالک ، اسٹرائیک تھرو آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔ بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔ اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔ اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…