چالیس سال تک روشن رہنے والا بلب تیار

17  جولائی  2016

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )چالیس سال تک روشن رہنے والا بلب تیار ،جی ہاں برطانوی سائنسدانوں نے دوست ماحول فراہم کرنے والی سفید ایل ای ڈی تیار کی ہے جو 40 سال تک پوری روشنی دے سکتی ہے۔ جیک ڈائیسن نے اپنی وضع کردہ یہ ایل ای ڈی استعمال کرتے ہوئے مختلف الاقسام لیمپ تیار کر لیے ہیں جو وہ اپنی ہی کمپنی سے فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے تیار کردہ ہر لیمپ میں ایل ای ڈیز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک خصوصی نظام کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت یہ ایک لمبے عرصے تک پوری روشنی دے سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ لیمپ کم خرچ تو قرار نہیں دیئے جاسکتے کیونکہ ان کی کم سے کم قیمت بھی تقریباً 65,000 پاکستانی روپوں کے مساوی ہے، لیکن 40 سال تک پوری روشنی دینے کے قابل ہونا ان کی ایک اہم خوبی ہے۔ جیک ڈائیسن لائٹنگ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ایل ای ڈیز 144,000 گھنٹے تک روشن رہنے کے قابل ہیں۔
یعنی اگر انہیں روزانہ 10 گھنٹے تک جلایا جائے تو یہ تقریباّ 40 سال تک پوری روشنی دیتی رہیں گی۔ ڈائیسن کے مطابق، 40 سال پورے ہونے کے بعد بھی ان سفید ایل ای ڈیز کی روشنی میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔ عام ایل ای ڈیز اوسطاً 50,000 گھنٹے تک روشن رہ سکتی ہیں۔ یعنی اگر انہیں روزانہ 10 گھنٹے جلایا جائے تو وہ تقریباً 17 سال تک کارآمد رہیں گی۔ جیک ڈائیسن لائٹنگ کے ایل ای ڈی لیمپ ان کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ عرصے تک روشن رہ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…