اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سام سنگ نے دنیا کی پہلی یونیورسل فلیش اسٹوریج ری مووبل میموری کارڈ لائن اپ متعارف کرادی

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈوانس میموری ٹیکنالوجی میں ورلڈ لیڈر سام سنگ الیکٹرانکس نے JEDEC یونیورسل فلیش اسٹوریج 1.0کارڈ ایکسٹینشن اسٹینڈرڈ پر مبنی انڈسٹری کے پہلے ری مووبل میموری کارڈز متعارف کرادیئے ہیں۔یہ میموری کارڈز ازٹوریج گنجائش کی وسیع رینج 256, 128, 64 and 32گیگا بائٹ کے ساتھ DSLRs, 3D VRکیمروں،ایکشن کیم اور ڈرونز جیسی ہائی ریزولوشن موبائل شوٹنگ ڈیوائسز میں استعمال کیلئے کار آمد ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ سام سنگ یونیورسل فلیش اسٹوریج ایکسٹرنل میموری اسٹوریج مارکیٹ کی کارکردگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ تسلی بخش ملٹی میڈیا تجربات فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے میموری پراڈکٹ پلاننگ اینڈ ایپلیکشن انجینئرنگ Jung-bae Lee, کا کہنا ہے کہ ہمارا نیا 256GB UFS کارڈ ڈیجیٹل خیالات کے حامل صارفین کو آئیڈیل یوسرزتجربات سے ہم آہنگ کرکے زیادہ مسابقتی میموری کارڈ سالوشن کے اعتبار سے مارکیٹ کو لیڈ کرے گا۔ہم اپنی نئی ہائی کیپیسٹی اور ہائی پرفارمنس یونیورسل فلیش اسٹوریج متعارف کراکے میموری کارڈ مارکیٹ کی گروتھ کے نمونے کو تبدیل کررہے ہیں۔
سام سنگ کا نیا 256GB UFS ری مووبل میموری کارڈ بہترین صارف تجربات فراہم کرے گا اور خاص کر ہائی ریزولوشن تھری ڈی گیمنگ اور ہائی ریزولوشن مووی پلے بیک کیلئے یہ ایک بہترین تجربے سے ہم آہنگ کرے گا،یہ ایک عام روایتی مائیکرو سی ڈی کارڈ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ بہترین کارکردگی کی حامل ہے اور 530میگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی مدد سے صارفین 5گیگا بائٹ کی فل ایچ ڈی مووی محض10سیکنڈ میں ریڈ کرسکیں گے جبکہ عام مائیکرو سی ڈی کارڈ سے یہی مووی ریڈ کرنے میں50سیکنڈ کا وقت لگے گاجبکہ اس کا رینڈم ریڈ ریٹ بھی عام مائیکرو سی ڈی کے مقابلے میں 20فیصد زائد کارکردگی دکھاتا ہے۔
رائٹنگ کے اعتبار سے بھی نیا256GB UFS کارڈ پروسیسر 35000رینڈم IOPS,ایک روایتی مائیکرو سی ڈی کے 100 IOPs کے مقابلے میں350گنا زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے ،256GB UFS ملٹی میڈیا ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ،ٖفوٹو ڈاؤن لوڈنگ اور بفر کلیننگ ٹائم کو بھی گھٹاتا ہے جو کہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ کیلئے انتہائی مفید ہے ۔لیڈنگ میموری اسٹوریج پرووائیڈر کی حیثیت سے سام سنگ نے UFS سالوشنز کی تیاری کیلئے ہمیشہ سے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی ہے اور کمپنی روا ں برس فروری میں 256GB میموری لانچ کرنے میں کامیاب رہی ،سام سنگ نے یونیورسل فلیش اسٹوریج ایسوسی ایشن سرٹیفکیشن پروگرام بھی کامیابی سے مکمل کیااور سام سنگ کی نئی UFS کارڈ پراڈکٹس UFSA-certified ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…