منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

خبردار ‘ روز مرہ استعمال کی اس ایک چیز سے آپ ’’اندھے‘‘ بھی ہو سکتے ہیں

datetime 6  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید وقت کے ساتھ جہاں ٹیکنالوجی نے انسان کی زندگی میں بڑی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس کے بھیانک نقصانات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایسی ہی ایک رپورٹ ماہرین نے رات کو موبائل کے استعمال سے متعلق بھی عام کی۔ ماہرین کے مطابق سونے سے قبل اپنے اسمارٹ فون کو گھورنا عارضی طور پر بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے جسے ڈاکٹر غلطی سے فالج کی علامت سمجھ سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق اس کی وجہ بس بستر پر اپنے اسمارٹ فون کو ایک آنکھ بند کرکے گھورنا بھی ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر افراد رات کو پہلو کے بل لیٹتے ہیں اور اس دوران ایک آنکھ تکیے میں چھپ جاتی ہے جبکہ دوسری سے وہ فون کی اسکرین کو دیکھتے ہیں۔یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ لندن کے مور فیلڈز ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جو ایک آنکھ میں بینائی کی محرومی کی شکایت کرتے ہیں جو 15 منٹ تک غائب رہتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اکثر ڈاکٹر اسے فالج کے معمولی دورے کا باعث سمجھ لیتے ہیں۔
اس عمل سے ایک آنکھ اندھیرے سے مطابقت پیدا کرلیتی ہے جبکہ دوسری آنکھ ہائی ریزولوشن اسکرین کی تیز روشنی سے متاثر ہوتی ہے اور جب لوگ سیدھا ہوکر دونوں آنکھیں کھولتے ہیں تو جس آنکھ سے اسکرین کو دیکھا جارہا ہوتا ہے وہ اندھیرے سے مطابقت پیدا نہیں کرپاتی۔ محققین کے مطابق اس کے نتیجے میں روشنی کی زد میں رہنے والی آنکھ کی بینائی غائب ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور آنکھوں کو اس کیفیت سے باہر نکلنے کے کچھ وقت لگتا ہے تاہم طویل المعیاد بنیادوں پر یہ عادت شدید مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز اب ہر وقت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اور کمپنیاں ایسی اسکرینز کا استعمال کرتی ہیں جس میں روشنی بہت زیادہ ہوتی ہے تاکہ لوگ آسانی پڑھ سکیں تاہم سونے سے قبل اس ڈیوائس کا استعمال مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…