اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا کی معروف کمپنی ایپل نے 1998ء میں پہلی بار ’آئی‘ کے نام سے اپنی پراڈکٹ بنانا شروع کی تھیں، آئی میک اس سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔ سٹیو جابز چاہتے تھے کہ ان کی ڈیوائس انٹرنیٹ صارفین کو بہتر طریقے سے اپنی خدمات پیش کر سکے جن کے نزدیک ویب سرفنگ نمبر ون استعمال تھا۔ آئی میک کی مناسبت سے کہا جا سکتا ہے کہ شاید لفظ ’آئی‘ سے مراد انٹرنیٹ ہی لی گئی ہو تاہم یہ بات بھی مکمل طور پر صحیح نہیں ہے۔
آئی میک کی لانچنگ کے دوران سٹیو جابز نے کہا تھا کہ لفظ ’آئی‘ ان پانچ الفاظ انٹرنیٹ، انڈی ویڑول، انسٹرکٹ، انفارم اور انسپائر کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اگرچہ اس کے بعد ایپل کمپنی نے اپنی بہت سی پراڈکٹ میں لفظ ’آئی‘ کا استعمال کیا تاہم اس کی نئی ڈیوائسز جیسا کہ ایپل ٹی وی اور ایپل واچ میں سے اسے ہٹا دیا گیا ہے۔
آئی فون میں لفظ ’آئی‘ سے کیا مراد ہے؟دلچسپ رپورٹ
6
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں