اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کے خاتمے کا سبب بننے والی تیز ترین وجہ‘ عظیم سائنسدان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا انسان کی اپنی بنائی ہوئی مشینیں ایک دن اتنی ذہین اور طاقتور ہوجائیں گی کہ دنیا پر قبضہ کر کے انسان کا وجود ہی صفحہ ہستی سے مٹادیں گی؟ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے اس خوفناک سوال کا جواب ’’ہاں‘‘ میں دے دیا ہے۔ پروفیسر ہاکنگ کہتے ہیں کہ یہ بالکل ممکن ہے، بلکہ وہ تو خبردار کررہے ہیں کہ انسان کے اپنے بنائے ہوئے روبوٹ ایک دن اسے اپنے پیروں تلے روند ڈالیں گے۔ اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر کاہاکنگ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا ارتقاء نسل انسانی کے ارتقاء سے کہیں تیز ہوسکتا ہے اور جب انسان کی بنائی ہوئی مشینیں اس درجے کی ذہانت کو پہنچ جائیں گی کہ اپنے ارتقاء کے عمل کو کنٹرول کرسکیں تو پھر کوئی طاقت ان کے آگے بندھ باندھنے کے قابل نہیں رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب روبوٹ اپنے ارتقاء پر کنٹرول حاصل کرلیں گے تو ہم یہ پیشگوئی نہیں کرسکتے کہ ان کے اہداف ہمارے اہداف جیسے ہی ہوں گے۔ وہ ہمارے غلام بننے کی بجائے ہمیں غلام بنالیں گے اور بالآخر کرہ ارض سے ہمارا صفایا کرکے اس کے مالک بن بیٹھیں گے۔پروفیسر ہاکنگ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہونے والی ترقی کے بہت سے فوائد ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ صرف فائدہ مند ہی ہو۔ یاد رہے کہ پروفیسر ہاکنگ عمومی طور پر ہی روبوٹس کے مداحوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔ گزشتہ سال بھی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ مشینیں نسل انسانی کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…