پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

گاڑی مالکان کیلئے بری خبر، ٹویوٹا کمپنی نے دنیا بھر سے اپنی گاڑیاں واپس منگوانا شروع کر دیں، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیاں بنانے والی مشہور جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں نصب ایئر بیگ کے نقص کی وجہ سے دنیا بھر سے 14 لاکھ 30 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا اعلان کردیا،متاثرہ گاڑیوں میں پریئس اور لیکسز کے 2008 سے 2012 کے ماڈل شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں نصب ایئر بیگ کے نقص کی وجہ سے دنیا بھر سے 14 لاکھ 30 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا اعلان کردیا ہے ۔گذشتہ سالوں میں ٹویوٹا اور دیگر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو جاپانی سپلایئر کمپنی ٹاکاٹا سے لیے گئے ایئر بیگز میں مسائل کے باعث لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانا پڑیں ہیں۔تاہم گاڑیاں منگوانے کے اس تازہ واقعے میں ٹاکاٹا کی مصنوعات شامل نہیں ہیں اور ایئر بیگز کے اس نقص کے باعث کسی شخص کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔جو گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں ان میں سے 495,000 گاڑیاں شمالی امریکہ، 743,000 جاپان اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ، چین اور دیگر ممالک میں فروخت کی گئی تھیں۔امریکہ سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں کے حوالے ایک بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں لگے ایئر بیگ میں چھوٹا سا کریک موجود ہو سکتا ہے جو وقت کے ساتھ پھیل جائے گا۔ایئر بیگ ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد اس کے بعض حصے گاڑی کے اندر داخل ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ سیفٹی آلات بنانے والی کمپنی ٹاکاٹا کے ناقص آلات کے وجہ سے حادثات میں 11 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…