اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کا طاقتور ترین ’’سپر کمپیوٹر‘‘ کتنی تیزی سے کام کرتا ہے ؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ملک میں تیار کردہ مائیکروچپس اورآلات سے دنیا کا طاقتوراورجدید ترین سپرکمپیوٹرتیارکرلیا ہے۔گزشتہ روزجاری کئے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہیکہ چین نے امریکی ٹیکنالوجی کے بغیردنیا کا طاقتورترین سپرکمپیوٹرتیارکیا ہے جسے ’’سن وے تائی ہولائٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طاقتور کمپیوٹر سپرکمپیوٹر سے بھی دگنی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کمپیوٹر کے بعد چین میں سپرکمپیوٹروں کی تعداد امریکا سے بھی کہیں زیادہ ہوگئی ہے جو 167 ہے۔’’سن وے تائی ہولائٹ‘‘ اس وقت چین کے مشرقی شہر ووکسی میں واقع نیشنل کمپیوٹرسینٹر میں موجود ہے اور اسے طبی اور موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپرکمپیوٹروں کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ٹاپ 500 ویب سائٹ کے مطابق سپرکمپیوٹروں پر امریکی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے اور چین نے مغرب پر انحصار ختم کردیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق دنیاکے طاقتورکمپیوٹروں میں سے 2 چین میں لیکن 4 امریکہ میں ہیں تاہم پہلے نمبرپر چینی کمپیوٹر ہے۔ چین گزشتہ کئی برس میں سائنس و ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ کررہا ہے اور اسی سال دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا افتتاح بھی کیا جارہا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…