جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک پر لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے دوران ایک شخص کی عجیب و غریب موت ، کیا ہوا؟ جانئے

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک شخص سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 28 سالہ اینٹونیو پرکنز نے فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران نادانستہ طور پر اپنے ہی قتل کے لمحات کو محفوظ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق اینٹونیو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے فیس بک پر سیلفی اسٹائل میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ میں مصروف تھا کہ اچانک اس دوران ایک درجن سے زائد گولیاں فائر ہوئیں۔رات ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں اس حوالے سے کچھ ریکارڈ نہ ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی۔گولی لگتے ہی پرکنز کے ہاتھ سے فون گر گیا، جس کے بعد صرف چیخ و پکار سنائی دی جانے لگی۔ایک خاتون کی آواز آئی، ‘او میرے خدا۔’اسی دوران ایک شخص نے کہا، ‘جلدی کرو! پولیس کو فون کرو۔ایک اور خاتون نے اینٹونیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ٹونی تم ٹھیک ہو۔تاہم پولیس کے مطابق گردن اور سر میں گولی لگنے کے باعث اینٹونیو پرکنز کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…