پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی کمپنی نے جدید آلات سے لیس چوکیدارروبوٹ تیارکرلیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولراڈو( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی کمپنی نے دنیا کا تیزرفتار اورحساس روبوٹ چوکیداربنایا ہے جو معمولی حرکت کو بھانپنے کے علاوہ گھپ اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ کو رامسی کا نام دیا گیا ہے، جدید سینسرسے لیس روبوٹ گیس لیک ہونے، آگ اور دھواں بھرنے، کسی قسم کی حرکت اور اندھیرے میں گھسنے والے شرپسندوں اور چوروں کو فوراً پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ خودمختارروبوٹ 360 درجے پر دیکھ سکتا ہے اور کسی بھی واردات کی فوری اطلاع انسان کو دیتا ہے تاکہ مزید عمل کیا جاسکے۔ روبوٹ رات کے سناٹے میں خطرناک علاقوں کی چوکیداری کے لیے بنایا گیا ہے جہاں عموماً انسان کام کرنا پسند نہیں کرتے۔کمپنی کے مطابق روبوٹ میں لیزرریڈار، انفرا ریڈ شعاعوں کو بھانپنے والا نظام، حرارت محسوس کرنے والا نظام، زہریلی گیسوں کا پتا لگانے والا سسٹم اور 360 درجے کام کرنے والا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جب کہ ایک پیچیدہ اور بڑے مقام پرایک سے زائد روبوٹ لگا کران کا ایک باہمی نیٹ ورک بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ’’رامسی‘‘ روبوٹ کے علاوہ دنیا میں کئی جگہ نگرانی کرنے والے روبوٹ بھی تیار کیے گئے ہیں اوروہ کامیابی سے استعمال ہورہے ہیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…