جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہواوے نے پیرس میں میتھ میٹکس ریسرچ سینٹر قائم کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی کمپنی ہواوے نے پیرس میں اپنے میتھ میٹکس ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے سینٹر کا مقصد ٹیکنالوجی کو درپیش عالمی چیلنجوں کا جواب دینا ہے ۔ہواوے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر زو وین وی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دوسرے عالمی ریسرچ سینٹر کیلئے پیرس کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ فرانس میتھ میٹکس کے تعلیمی تجربات میں بہت علم رکھتا ہے ، ہم یہاں طویل مدت کیلئے سرمایہ کاری پروگرام جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس سے اپنے دوسر ے شراکت داروں کو بھی ترقی دیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے نائب وزیر ٹو تھیری مانڈان نے کہا کہ ہواوے کی طرف سے موجود ہ سینٹر کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ فرانس کے میتھ میٹکس سکول کی کارکردگی شاندار ہے اور فرانس کی تحقیق میں معیار کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے ، پیرس میں ہواوے کا یہ سینٹر دنیا میں قائم کردہ دوسرا سینٹر ہے جبکہ اس سے پہلے وہ روس میں بھی ایک سینٹر قائم کر چکا ہے ۔‎



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…