اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

بالا آخر انتظار کی گھڑیاں ختم! ہواوے کی ایک اور شاندار تخلیق پاکستان میں دستیاب ہے

datetime 14  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالا آخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور ہواوے کی ایک اور شاندار تخلیق ہواوے Y3 IIپاکستان میں دستیاب ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب ہواوے Y3 II کے ٹیزرزاور معلومات اور میڈیا نے پہلے ہی اس اسمارٹ فون سے متعلق مارکیٹ میں کافی تجسس پیدا کررکھا تھا اور ہواوے نے اس اسمارٹ فون کو پاکستان میں متعارف کرانے کا مناسب وقت سمجھتے ہوئے ہواوے Y3 II کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔ہواوے Y3 II کو مڈ رینج کا اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دیا جاسکتا ہے ،ہواوے نے Y3 II کو سنگل باڈی اسٹریکچر میں تیار کیا ہے اور اس کی تیاری میں ایئر کرافٹ گریڈڈالمونیم الائے استعمال کیا گیا ہے ، اس کا مٹیلک لسٹر ایک ہموار اور خوشگوار احساس فراہم کرتا ہے ،یوں تو ہواوے Y3 II مختلف رنگوں میں دستیاب ہے ،تاہم ان تمام رنگوں میں گولڈن رنگ سب سے زیادہ دلکش ہے اور دیکھنے میں بالکل سونے کی ایک ڈلی کی مانند دکھائی دیتا ہے ۔ہواوے Y3 II کی 4.5انچ کی وسیع ایل سی ڈیاسکرین ہواوے برانڈ پسند کرانے والے صارفین کو وہ تمام تر تجربات فراہم کرتی ہے جس کا ہواوے نے اپنے صارفین سے وعدہ کررکھا ہے ،اس کی 4.5کی وسیع اسکرین سے تصاویر لینے اور ویڈیو دیکھنے میں بھی وہ حقیقی لطف آتا ہے جو 4انچ یا اس سے چھوٹی اسکرین مہیا نہیں کرسکتی۔ ہواوے Y3 IIتیزترین آپریشنل صلاحیت بھی پیش کرتا ہے جو اسے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں میں مزید مقبول بنانے میں معاون ثابت ہوگا،ہواوے Y3 IIمیں 1GB RAM اور 8GB کی وسیع اسٹوریج گنجائش بھی موجود ہے ،ہواوے Y3 II5.1اینڈرائیڈاور کمپنی EMUI 3.1 skin کے ساتھ مزین ہے ۔ہواوے Y3 II کو بلاشبہ ڈیزائن،خصوصیات اور معیار کے حوالے سے مڈ رینج میں اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،اس اسمارٹ فون کے حوالے سے مارکیٹ میں انتہائی مثبت ردعمل دیکھا جارہا ہے،ہواوے Y3 II کے ساتھ چھ ماہ کیلئے زونگ کی جانب سے فور جی انٹر نیٹ کے 3000MBs کی پیشکش بھی کی جارہی ہے اور یہ اسمارٹ فون ان تمام خصوصیات کے ساتھ محض 9,799روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…