واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کمپیوٹر سافت ویئر بنانے والی معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پرفیشنل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ لنکڈ اِن خریدنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ لنکڈ اِن کی خریداری کے لیے 26 ارب ڈالر ادا کرے گا اور کمپنی کے ایک شیئر کی ادائیگی کے لیے196 ڈالر دیے جائیں گے۔اس معاہدے سے مائیکرو سافٹ کی مصنوعات کی فروخت اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ لنکڈ اِن کا منفرد برینڈ اور غیر جانبداری برقرار رہے گی۔معاہدے کے تحت لنکڈ اِن کے موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر جیف وائنر اپنے عہدے پر موجود رہیں گے اور وہ لنکڈ اِن کے چیئرمین ریڈ ہیوفمین مائیکرو سافٹ کے سربراہ کو رپورٹ کریں گے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لنکڈ اِن کے صارفین کی تعداد 43 کروڑ سے زیادہ ہے۔