لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مشہور زمانہ میوزک ویڈیو گیم ’’جسٹ ڈانس ناؤ‘‘ اب 2015اور 2016کے سام سنگ اسمارٹ ٹی وی پر دستیاب ہے ۔جسٹ ڈانس ناؤ مشہور زمانہ ویڈیو گیم فرنچائز کا موبائل ورژن ہے جہاں 118ملین سے زائد پلیئرز اس گیم تک سام سنگ کے 2015اور2016کے اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اسمارٹ ٹی وی کے صارفین اپنے اسمارٹ حب کے ذریعے اس گیم سے فوری طور پر کنیکٹ ہوسکتے ہیں جہاں وہ گیم سبسکرپشن سروس اور روایتی ادائیگی کے سسٹم ’’سام سنگ اسمارٹ ٹی وی بلنگ سسٹم‘‘ کے ذریعے اس گیم تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔اسمارٹ حب کے ذریعے متعارف کرائی گئی ایپ سے صارفین گھنٹوں ڈانسنگ اور ہزاروں گانوں سے محفوظ ہوسکیں گے جس میں ٹاپ بل بورڈ ہٹس اورمشہور کلاسک گیت بھی شامل ہیں اور صارفین جسٹ ڈانس ناؤ سے سام سنگ کی بڑی اسکرین پر واضح اور صاف تصویر کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے۔سام سنگ الیکٹرانکس کے وائس پریذیڈنٹ برائے ویوژل ڈسپلے YougChan Kimکا کہنا ہے کہ ٹی وی کی صنعت میں لیڈر کی حیثیت سے ہم اپنے صارفین کی خواہشات کے مطابق انہیں پریمیئم گیمنگ آپشنز کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی پرعزم ہیں ۔