اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’’سام سنگ‘‘ نے گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے کا اعلان کیا تو یہ اعلان اسے مہنگا پڑ گیا۔ ایک انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق سام سنگ کمپنی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ سام سنگ ہائبرڈ اور فل الیکٹرک گاڑیوں کیلئے دو قسم کی بیٹریاں تیار کرے گی۔ سام سنگ کے بیٹریاں بنانے کے اعلان کیساتھ ہی لوگوں نے ان بیٹریوں کے استعمال کو امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا (Tesla) سے منسوب کر دیا کہ ٹیسلا اپنی گاڑیوں میں یہ بیٹریاں استعمال کرے گی۔ جب سام سنگ بیٹریوں کے ٹیسلا گاڑیوں میں استعمال کی یہ خبر ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک (Elon Musk) تک پہنچی تو انہوں نے اس افواہ کی تصدیق کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کر دی۔
ایلن مسک نے کہا کہ ’’میں وضاحت کرنا چاہوں گا کہ ٹیسلا ماڈل 3 کیلئے پینا سونک کے ساتھ کام کر رہی ہے، اس کے برعکس آنے والی خبریں غلط ہیں‘‘۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اس ایک ٹویٹ نے ’’سام سنگ‘‘ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا دیا اور ساتھ ہی ’’پینا سونک‘‘ کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گیا۔ ایلن مسک کے ٹویٹ کے باعث سام سنگ کے حصص میں حیران کن طور پر 8 فیصد کمی واقع ہو گئی جس سے کمپنی کو 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (تقریباََ 6 ارب روپے) کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔ ایلن مسک کے ایک ٹویٹ نے پینا سونک کمپنی کے حصص کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ کر دیا۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنی’’ ٹیسلا‘‘ کے مالک ایلن مسک کا ایک ٹویٹ’’سام سنگ‘‘ کو 6 ارب کا نقصان ! ٹویٹ کیا تھا؟
13
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں