پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیس بک نے صارفین کو بڑی دھمکی دیدی، اگر اپنا اکاؤنٹ بحال رکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے میسنجر کے بعد اپنی ایک اور ایک ایپ کو صارفین کے لیے زبردستی ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل نیٹ ورک صارفین کو انتباہ کیا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے7 جولائی تک مومنٹس ایپ انسٹال نہ کی تو ان کی سائنک تصاویر ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔فیس بک نے صارفین کو اسمارٹ فونز میں ایک پرائیویٹ فولڈ میں آٹو سائنک تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت 2012 میں متعارف کی تھی اور اب وہ چاہتی ہے کہ اس کی ایپ مومنٹس کو تصاویر کے لیے انتخاب بنایا جائے۔صارفین کو اس حوالے سے ای میلز کی جارہی ہیں تاہم اگر نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا تو جان لیں کہ 7 جولائی کے بعد آپ کی تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔تاہم اگر آپ نے فیس بک پر آٹو سائنک کا آپشن اتفاقاً منتخب کرلیا تھا اور اب اس سے نجات چاہتے ہیں تو خاموشی سے یہ ڈیڈلائن ختم ہونے دیں اور فیس بک ہی آپ کے لیے یہ کام کردے گی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے فیس بک نے موبائل ویب براؤزر پر اپنی ویب سائٹ کے صارفین کے لیے میسجنگ کا فیچر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے لوگوں کو نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں۔اس وقت آپ اس نوٹس کو نظرانداز کرسکتے ہیں مگر آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں آپ کے پاس موبائل پر فیس بک چیٹ کے لیے واحد آپشن میسنجر کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہی رہ جائے گا۔اس وقت بیشتر افراد میسنجر کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے فیس بک کی موبائل سائٹ کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…