واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی جہاز سولر امپلس ٹواتوارکوسویرے نیویارک کے اسٹیچو آف لبرٹی ( مجسمہ آزادی) کے قریب سے گزر گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اِس ہوائی جہاز نے جمعے اور ہفتے کی نصف شب کے قریب پینسلوانیا کے لیہائی ویلی ایئر پورٹ سے پرواز کی تھی۔ اِس کی اگلی منزل نیویارک شہر جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ ہے۔ سولر امپلس پر پائلٹ کا فریضہ سوئٹزرلینڈ کے اندرے بورشبیرگ انجام دے رہے ہیں۔ یہ امریکا میں اِس ہوائی جہاز کی آخری پرواز ہے۔ نیویارک سے سولر امپلس بحر اوقیانوس کو عبور کرتے ہوئے یورپ کا رخ کرے گا اور پھر مشرق وسطیٰ کی جانب اپنا مزید سفر جاری رکھے گا۔ شمسی توانائی سے چلنے والا ہلکا پھلکا ہوائی جہاز دنیا کے گرد چکر لگانے میں مصروف ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں