نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی وزارت داخلہ نے ملکی سلامتی کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر گوگل سٹریٹ ویو کے لیے تصاویر لینے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس سے پہلے بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے گوگل کو مطلع کیا ہے کہ بھارت میں گوگل سٹریٹ ویو کی خدمات کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ داخلہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاکہبھارت میں گوگل سٹریٹ ویو کے لیے تصاویر لینے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔وزارت داخلہ کے افسر کا کہنا ہے کہ گوگل سٹریٹ ویو سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گوگل سٹریٹ ویو سڑکوں، عمارتوں، دریاؤں، پہاڑوں اور تقریباً ایسی تمام جگہوں کو ظاہر کرتا ہے، جنھیں عام طور پر سڑکوں پر چلنے والے لوگ تلاش کرتے ہیں۔گوگل سٹریٹ ویو کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے پر بھارت کے علاوہ کئی دیگر ملک پہلے بھی اعتراض کر چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں