بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے کرناٹک پولیس کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے ریاست کرناٹک کے محکمہ داخلہ اور پولیس کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور اس پر پرچم اور اشتعال انگیز پیغام چھوڑا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ہیکر نے فیصل کے نام سے ٹیم پاک سائبر اٹیکر کا ممبر ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ویب سائٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ یہ پیغام چھوڑا ہے ’’اپنی سلامتی پر شرم کرو‘‘۔ریاستی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیکروں کے آئی پی ایڈریس کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔