ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی بچانے والا ڈسپنسر متعارف کرا دیا گیا 

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آئی این پی) موسم گرما میں صارفین کےلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے الیکٹرانکس اور تخلیقاتی ٹیکنالوجیز کے سرکردہ برانڈ ایکو اسٹار نے پاکستان میں بجلی کی بچت کا حامل قابل اعتماد واٹر ڈسپنسر WD-400F متعارف کرادیا ہے ۔ایکو اسٹار کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 24لٹر پانی کی گنجائش والا یہ واٹر ڈسپنسر گھر اور دفاتر دونوں کےلئے نہایت موزوں ہے اور اس کی قیمت محض 15,900روپے مقرر کی گئی ہے ۔اس واٹر ڈسپنسر کی فروخت کے ساتھ صارفین کو کمپریسر اور پارٹس کی ایک سالہ گارنٹی بھی دی جائیگی ،اس واٹر ڈسپنسر کی نمایاں خصوصیات میں سلم ڈیزائن،اوور ہیٹ پروٹیکشن،گرم و ٹھنڈے پانی کےلئے ایل ای ڈی انڈیکیٹرز،منی ریفریجریٹر و فریزر،انرجی سیونگ،بے آواز آپریشن اور کمپریسر کولنگ کے ساتھ ایکو فرینڈلی ٹیکنالوجی شامل ہے ۔DWP گروپ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قابل اعتماد اور موثر الیکٹرانک مصنوعات کی وسیع رینج کو متعارف کراناہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے اور ایکو اسٹار کا یہ واٹر ڈسپنسر پاکستان میں اپنے صارفین کے لائف اسٹائل کو آسان اور صحت مند بنانے کی مکمل یقین دہانی کراتا ہے اور خاص کر موسم گرما میں یہ واٹر ڈسپنسر صارفین کو فرحت اور سکون سے ہمکنار کرے گا۔ایکو اسٹار کے واٹر ڈسپنسر کے دیگر ماڈلز بھی پاکستان میں ایک سالہ کمپریسر اور پارٹس کی گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں جس میں 16لٹر پانی کی گنجائش والا WD-300F محض 11,900روپے اور 16لٹر پانی کی گنجائش والا JW JL500F محض 14,900روپے میں دستیاب ہے ۔ایکو اسٹار کا شمار دنیا میں الیکٹرانکس مصنوعات کی تیاری میں جانے مانے برانڈ کے طور پر کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں DWP گروپ ایکو اسٹار کی مصنوعات کےلئے باضابطہ طور پرڈسڑی بیوٹرمقرر ہے ،پاکستان بھر میں DWP گروپ کے آو ¿ٹ لیٹس کی وسیع رینج صارفین کو ایکو اسٹار کی مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں مسلسل کوشاں ہے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…