اسمارٹ فون کو بہترین خردبین میں بدلنے والا سسٹم تیار

1  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)میوپیک“ کریڈٹ کارڈ کے برابر ایک ایسا آلہ ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کو پروفیشنل خردبین ( مائیکرواسکوپ) میں تبدیل کردیتا ہے۔جرمن کمپنی اسکرونا کے ماہرین کا تیار کردہ یہ آلہ ہر قسم کےاسمارٹ فون کے اوپر نصب کیا جاسکتا ہے اور اسے ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ کیمرے کو سیٹ کرکے آپ خردبینی اجسام کی بہت واضح ، صاف اور تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں۔کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس ایجاد کو اسمارٹ فون کا عام مکعب عدسہ (میگنیفائنگ لینس) نہ سمجھا جائے بلکہ اس میں ایک طاقتور عدسہ ہے جو چھوٹی موٹر سے کنٹرول ہوتا ہے اور بالکل پروفیشنل اور مہنگی خردبینوں کی طرح کام کرتا ہے جسے سائنسدان بھی استعمال کرسکتےہیں۔ اس آلے کے ساتھ چارجر بھی ہے جو ننھی موٹروں کو چارج کرتا ہے۔اس آلے کو ڈارک فیلڈ اور روشن (فلوریسنٹ) دونوں طرح کے مناظر دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کے ذریعے کسی بھی شے کو 300 گنا تک بڑا کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ خردبین ترقی پذیر اور غریب علاقوں میں خون اور دیگر اشیا میں جراثیم کی شناخت اور مرض کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی انقلاب سے کم نہیں، اس آلے کو تکنیکی طور پر مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور آئندہ 6 ماہ میں اسے باقاعدہ فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…