اہم ترین جنگی ہتھیارکی تیاری،پاکستان امریکہ،روس اوراسرائیل کے بعد واحد ملک بن گیا

1  جنوری‬‮  2016

کراچی.(نیوزڈیسک)پاکستان دنیا کاچوتھا ملک ہے جو ڈرون کی مدد سے زمین پر موجود اپنے ہدف کوصد فی صد صحیح نشانہ لگا سکتا ہے۔براق کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ20سے 22ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہدف پر عقاب کی نظر رکھتا ہے۔ ایک بار جو ٹارگٹ اس کے کیمرے میں’ لاک‘ ہوجائے اس کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے کیوں کہ فائر ہونے کے بعد اس میزائل کے لیے ہدف کے ساکت یامتحرک ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتااور اس میں نصب لیزر گائیڈیڈ میزائل اپنے ہدف کو بھسم کرہی دم لیتا ہے۔گزشتہ سال 2015ء کے دوران 7ستمبر 2015ء کو اسی’براق‘ نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ”ضرب عضب“ میں پہلی مرتبہ وادی شوال میں 3دہشت گردوں کو نشانہ بناکر خود کو ہر طرح سے ’پیشہ وار‘ ثابت کیا۔ براق کی ضرورت کیوں ؟ ’نائن الیون‘ کے بعد امریکہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہوا۔ اس نے 2004سے پاکستان میں موجود القاعدہ رہنماوں اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف ڈرون حملے کئے۔ اس پر پاکستان امریکہ سے مسلسل احتجاج کرتا رہا۔ان حالات میں پاکستان کو اس ٹیکنالوجی کی شدید ضرورت تھی لہذا2009میں نیسکام نے پاک فضائیہ کے اشتراک سے ڈرونز کی تیاری شروع کی-بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں نے ایٹمی ٹیکنالوجی اور میزائل ٹیکنالوجی کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان کی بھارت پر واضح برتری پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پاکستان کے ڈرون طیارے کے ذریعے کامیاب حملے کی آزمائش کے بعد بھارتی حکومت پر تنقید میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…