ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ناسا نے نظام شمسی کے اہم سیارے پرنظرآنے والی نیلی شعاعوں کےرازسے پردہ اٹھا دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) نظام شمسی کے نئے دریافت ہونے والے سیارے پر اس کی دریافت سے ہی اس پر پڑے انتہائی بڑے گڑھے سے نظر آنے والی چمکتی نیلی شعاعیں سائنس دانوں کے لیے معمہ بنی ہوئی تھیں لیکن اب سائنس دانوں نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس جگہ پانی موجود ہے جس پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو یہ جگہ نیلی نظر آنے لگتی ہے۔ناسا کی اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سیریس پر 130 چمکتے علاقے ہیں جن میں میگنیشیم سلفیٹ موجود ہے جسے ہیکسا ہائیڈرائٹ بھی کہا جاتا ہے جب کہ برف جمے پانی میں یہ مرکب موجود ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ اس جگہ پانی کے بڑے ذخیرے موجود ہیں لیکن اس راز سے پردہ اٹھنے نے کئی نئے سوالوں کو جنم دیا ہے جیسے کہ کیا یہاں ایلین بھی بستے ہیں۔ سائنس دانوں کہا کہنا ہے کہ اس سیارے پر پانی شہاب ثاقب کے ٹکرانے سے وجود میں ا?یا ہے جب کہ یہ چمکدار جگہیں زیادہ تر اسی گڑھے کے اندر واقع ہیں۔ ایک محقق کے مطابق سیریس کی چمکیلی سطح کی بنیادی ہیئت اس بات کا پتا دیتی ہے کہ اس کی نچلی سطح برف والے پانی سے بھری ہوئی ہے تاہم اس کی مزید تفصیل جاننے کے لیے ابھی کچھ اور وقت درکار ہوگا۔کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس لیے بھی اہم ہے کہ سیریس کو کبھی بھی ایلین کا بسیرا نہیں سمجھا گیا لیکن پانی کی وہاں موجودگی زندگی کی نشانی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایلین یہاں بھی رہتے رہے ہوں بلکہ بعض کا تو کہنا ہے کہ بڑے دھماکے کے نتیجے میں زمین پر اانے والے خوردبینی جاندار اسی سیارے سے زمین پر پہنچے او یہاں زندگی کی ابتدا ہوگئی۔ ناسا کی جانب سے سیریس کی جاری کردہ تصاویر کا جائزہ لینے والے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ یہاں برفیلے پانی کی موجودگی زندگی ہونے کو تقویت دے رہی ہے اس سے بھی بڑھ کر یہاں پانی کے ساتھ نمک کی موجودگی زندگی کے بارے میں نظریئے کو مضبوط بنا تی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…