اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ناسا کی جانب سے کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پلوٹو کے متعلق جلد پریس کانفرنس کریں گے جس میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی۔ اس اعلان کے بعد لوگوں میں تجسس کافی بڑھ گیا تھا۔ناسا کے مطابق سیارہ پلوٹو میں برف کی شکل میں پانی بڑی تعداد میں موجود ہے جبکہ وہاں کا آسمان بھی نیلا نظر آتا ہے ، پلوٹو پر زمین سے مشابہہ کافی چیزیں پائی جاتی ہیں جن پر تحقیق ہو رہی ہے۔ناسا کی جانب سے پلوٹو کے نئی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں
، نیلے آسمان کی وجہ سے سائنسدانوں کو تحقیق کرنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔ پلوٹو پر سورج کا فاصلہ 3.6 بلین میل کے قریب ہے۔سائنس ریسرچ ٹیم کے مطابق پلوٹو زمین سے چھوٹا ہے لیکن اس کا نظام کافی مشابہت رکھتا ہے۔