اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

یہ ربورٹ ہے یہ کوئی اور چیز جان کر آ پ بھی حیران ر ہ جائیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ موبائل فونز کے بھی نت نئے ماڈلز مارکیٹ میں آ رہے ہیں لیکن اس بار سمارٹ فون کا جو ماڈل متعارف کروایا گیا ہے وہ نہ صرف فون بلکہ ایک روبوٹ بھی ہے۔ اور اس میں اس قدر فیچرز ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔اس جدید فون کا نام روبوہن (Robohon) ہے۔ یہ 8انچ قد کا ایک روبوٹ ہے جس کی پشت پر 2انچ کی ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے۔ کال آنے کی صورت میں صارف کوکوئی بٹن دبانے کی بجائے اسے صرف اوپر اٹھانا ہو گا۔ عام سمارٹ فونز تو محض گانے چلاتے ہیں لیکن یہ ان گانوں کی لے پر ڈانس بھی کرتا ہے۔ اس کی آنکھوں کی جگہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو تصاویر لینے اور ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ سامنے آنے والے انسانوں کو بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس کے ماتھے پر ایک پراجیکٹر لگایا گیا ہے جو سامنے موجود دیوار یا کسی بھی اور پردے کو منی سنیما میں تبدیل کر سکتا ہے۔ یعنی آپ اس موبائل فون پر فلمیں نہیں دیکھیں گے بلکہ اس کے ذریعے آپ کے گھر ہی میں سنیما بن جائے گا اور آپ بڑی سکرین پر فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس میں 2سپیکر ہیں۔ جہاں یہ انسانوں کی شکل پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے وہیں یہ ان کی آوازوں کی بھی پہچان رکھتا ہے۔یہ چل پھر سکتا ہے، بول سکتا ہے۔ اسے 4جی اور ایل ٹی ای فون نیٹ ورکس سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔”روبون“ صارف کی شکل اور آواز سے اسے پہچان کر اس کے متعلقہ پیغامات اسے بول کر بتائے گا۔یہی نہیں بلکہ یہی تصویر لینے سے قبل ”سمائل پلیز“ بھی کہے گا۔ یہ روبوٹ نما سمارٹ فون جاپانی کمپنی شارپ نے بنایا ہے۔ انہوں نے جاپان میں ایک نمائش میں یہ فون پیش تو کر دیا ہے لیکن تاحال اس کی قیمت نہیں بتائی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روبون 2016ءکے ابتدائی 6ماہ میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…