کراچی(نیوزڈیسک)انوویٹ نے مونامی کے تعاون سے پاکستان میں کارڈ والا کے نام سے پہلی انٹرنیٹ پیمنٹ سروسز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستانی صارفین بھی انٹرنیٹ کے زریعے تجارت میں دنیا کے مد مقابل آجائیں گے،انٹرنیٹ کی دنیا میں تجارت کے فروغ پاتے رجحان میں انووایٹ نے مونامی کے ساتھ مل کر پاکستان کو عالمی دنیا کے برابر لا کھڑا کیا ہے، پاکستانی عوام کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ انٹرنیٹ پر ہونے والی خریدوفروخت کی رقوم باآسانی حاصل کر سکیں گے،انووایٹ کی جانب سے کارڈ والا کے نام سے متعارف کرائے جانے والی سروس تمام بنکوں اور ریٹیلرز کے ساتھ منسلک ہوگی،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اوپن پلیٹ فارم ہوگا جس سے تمام بنک،موبائل بینکنگ،انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم قابل استعمال ہونگے،ماہرین کا کہنا تھا کہ کارڈ والا سروسز کی بدولت ای کامرس مارکیٹ کا حجم چھ کروڑ سے بڑھ کر دو ہزار سترہ تک پچاس کروڑ سے تجاوز کر جائے گا،کارڈ والا کی سروسز سے نہ صرف عوام کو جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ملکی معشیت میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی۔