جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ماہرین نے زرافے کی لمبی گردن کے پیچھے چھپا راز ڈھونڈ لیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کچھ جانوروں کی عجیب و غریب شکل وصورت لوگوں کی دلچسپی کا سامان ہوتی ہے لیکن وہیں سائنس دانوں کے لیے اس کی وجہ جاننے کی جستجو رہتی ہے کہ ایسا کیوں ہے اور اسی تگ و دو میں لگے سائنسدانوں نے زرافے کی لمبی گردن کے پیچھے چھپا راز اس کی ریڑھ کی ہڈی کو قرار دیا ہے۔
نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کی گئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زرافے کی گردن کے لمبی ہونے کی وجہ اس کی ریڈھ کی ہڈی کا ارتقا ہے جو اس کی اولین دورمیں پہلے سر کی جانب بڑھتی رہی پھر دم کی طرف بڑھتی رہی جب کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاکھوں سال قبل زرافے کی گردن اس کے اولین نسل یعنی آباو¿ اجداد کے وقت میں تسلسل کے ساتھ نہیں بڑھی بلکہ مختلف وقفوں میں یہ لمبی ہوتی رہی۔ سائنس دانوں نے تحقیق کے لیے ابتدائی دور کے 9 اقسام کے زرافوں کے 71 ڈھانچوں کا مطالعہ کیا اور اس کا ا?ج زندہ زرافوں کے جسم کی ساخت کے ساتھ موازنہ کیا۔
اس تحقیق کی بانی ملینڈ ڈانووٹز کا کہنا ہے کہ لاکھوں سال قبل ہی زرافے کی گردن لمبی ہونا شروع ہوگئی تھی اور اس میں مزید تبدیلی ایک کروڑ 60 لاکھ سال قبل آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرافے نے افریقہ جے جن علاقوں میں پرورش پانا شروع کی وہاں پودے لمبے ہوتے تھے جن تک رسائی ممکن نہ تھا اس لیے اپنی غذا کے حصول کے لیے زرافے گردن کو لمبی کرتے جس سے کمر کا حصہ چھوٹا اور گردن لمی ہوگئی اور یوں یہ ساخت ان کے جسم کا حصہ بن گئی۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ زرافے کی ریڈھ کی ہڈی کی گروتھ پہلے سر کی جانب ہوئی اور پھر دم کی جانب جبکہ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ 70 لاکھ سال پہلے بسنے والے زرافہ کی ریڑھ کی ہڈی سر کی جانب بڑھتی تھی جس سے گردن لمبی ہونے لگی۔
نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زرافے کی ساخت پر تحقیق کے ماہر ڈاکٹر نک کاکہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زرافے کی گردن کی لمبائی میں اتار چڑھاو¿ میں تسلسل نہیں رہا، آغاز میں ریڈھ کی ہڈی کے مہرے سی 3 کے اگلے حصے لمبے ہوتے تھے بعد کی نسل میں پچھلی طرف کا حصہ بڑھا یعنی اس میں تسلسل نہ تھا تاہم آج کی نسل کے زرافوں میں دونوں عمل ایک ساتھ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی گردن غیرمعمولی حد تک لمبی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…