اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کمپیوٹر کمپنی کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے وندڈوز 10 پروڈکٹس کے حصے کے طور پر ایک لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے جس سر فیس بک کا نام دیا گیا ہے اس کے علاوہ دوسری مصنوعات میں دو نئے سمارٹ فونز ڈیٹیڈ سر فیس ٹیبلٹ اور ایک نیا فٹنس ہینڈ کی رونمائی شامل ہے ان چیزوں کے بازار پر اتار ے جانے پر بہت کچھ داﺅ پر ہے کیونکہ مائیکرو سافٹ کے چیف ایگز یکٹو ستیہ ند یلاکا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ اپنے حریفوں سے مقابلے کی اہلیت رکھتا ہے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ پرسنل کمپیوٹر کے بازار میں نئی جان پھونکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتاہے خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے نیو یارک میں اپنی جن مصنوعات کی رو نمائی کی ان میں لیپ ٹاپ اہم تھا اور یہ ایپل کے میک بک کو مقابلہ فراہم کر سکتا ہے لیپ ٹاپ کاوزن 700 گرام ہے اور اس کو مو ٹائی 7-7 ایم ایم ہے جکبہ اس کا ٹچ سکرین کو کی بورڈ سے جدا کیا جا سکتاہے اور یہ اکتوبر کے آخر سے 1499 امریکی ڈالر میں دستیاب ہو گا